سندھ ہائیکورٹ، مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے حکومت کو 4 ہفتوں کی مہلت
سندھ ہائیکورٹ، مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے حکومت کو 4 ہفتوں کی مہلت
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف اے کو 4ہفتے کی مہلت دیدی۔راہ راست ٹرسٹ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور کورائی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مارچ 2011ءمیں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث راہ راست ٹرسٹ نے اکتوبر 2013ءمیں سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی تھی۔ عدالت نے ایک بار پھر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
سندھ ہائیکورٹ/ مہلت