مشرف کا اصل جرم 99 ءکی فوجی بغاوت تھی:سعید الزمان
مشرف کا اصل جرم 99 ءکی فوجی بغاوت تھی:سعید الزمان
کراچی (بی بی سی) پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے نتیجے میں معزول ہونے والے ا±س وقت کے چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کا بڑا جرم 1999ءکی فوجی بغاوت ہی تھی اور نومبر 2007ءمیں لگائی گئی ایمرجنسی تو محض ا±س بغاوت کا شاخسانہ تھا۔ بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے سعید الزمان صدیقی نے کہا کہ اکتوبر 1999 کی فوجی بغاوت کے جرم میں جنرل مشرف پر مقدمہ نہ چلانے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ا±س وقت کی سپریم کورٹ نے اس بغاوت کی توثیق کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں پارلیمینٹ نے بھی عدلیہ کی پیروی کرتے ہوئے سترہویں ترمیم منظور کرکے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کو آئینی تحفظ فراہم کر دیا تھا۔ ’تو غالباً یہ وجہ ہوسکتی ہے کہ وہ ا±س کیس کو ری اوپن نہیں کرنا چاہ رہے کیونکہ اس سے خاصی پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ا±س میں ا±ن ججز اور پارلیمینٹیرینز کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جا سکے جو اس معاملے میں کسی حد تک ملوث تھے۔‘
سعید الزمان