اصغر خان کیس : ڈی جی ایف آئی اے نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
اصغر خان کیس : ڈی جی ایف آئی اے نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے این این) اصغر خان کیس کی تحقیقات کےلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات کےلئے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے اور وزیر داخلہ کے بیان کی روشنی میں قائم کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد غالب بندیشہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز قدرت اللہ خان ¾ نجف قلی مرزا اور ڈاکٹر عثمان انور شامل ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کو مقررہ وقت میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اصغر خان کیس