• news
  • image

ایران نے اسرائیل تک مار کرنیوالا سب سے بڑا ڈرون ”فطرس“ بنا لیا

ایران نے اسرائیل تک مار کرنیوالا سب سے بڑا ڈرون ”فطرس“ بنا لیا

تہران ( اے پی اے+ نوائے وقت رپورٹ ) ایران نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی رینج 2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والا سب سے بڑا ڈرون بنا لیا ہے۔ وزیر دفاع محمد دہگان نے ڈرون میزائل کے تجربے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”فطرس“ نامی یہ ڈرون 16 سے 30 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون جاسوسی کے مشن لے جانے اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے راکٹ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون کے کامیاب تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں نہ ہی اس سے ہمارے دفاعی شعبے پر کوئی فرق پڑا۔ اس کی حدود میں مشرق وسطیٰ سمیت اسرائیل بھی آتے ہیں۔
ایران ڈرون

epaper

ای پیپر-دی نیشن