• news

پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے بڑے دینی مدارس کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے بڑے دینی مدارس کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت کا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے بڑے دینی مدارس کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔ مدارس کی چھتوں پرماہر نشانہ باز پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو مختلف ذرائع سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض عناصر پنجاب کے مختلف شہروں میں دینی مدارس کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دینی مدارس کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مدارس کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ دیگر سکیورٹی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔
دینی مدارس/ سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن