جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئن منظور الحسن کی زیر نگرانی جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شامل 29 کھلاڑیوں میں سے 25 کھلاڑیوں نے کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کر دی۔ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈکپ کے لئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میںمظہر عباس، امین یوسف اور امجد علی (گول کیپر)، محمد خالد، سید کاشف شاہ، محمد کاشف جاوید، محمد علیم بلال، محمد فیصل قادر، زوہیب اشرف، محمد رضوان خالد جونیئر، محمد توثیق، احمد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد مشتاق، محمد صہیب، محمد عمیر، محمد عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان، احمد زبیر، محمد سلیمان، محمد عرفان، حافظ رضوان علی، ارسلان قادر، عدنان انور، ایوب علی، رضوان علی اسد بشیر اور عبدالکلیم خان شامل ہیں۔ سابق اولمپئن انجم سعید اور دانش کلیم کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لئے جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا، صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس کے حوالہ سے تربیت دی جائے گی جبکہ شام کے سیشن میں کھلاڑی جوہر ہاکی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ واضح رہے جونیئر ہاکی ورلڈکپ 6 سے15 دسبر تک بھارت میں منعقد ہو گا۔