کرکٹ کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو 21 نکات پیش کر دئیے گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کیلئے 21 نکات پیش کر دئیے جن میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایڈہاک ازم کا خاتمہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا فوری نفاذ، سابق کھلاڑیوں اور بورڈ کے عہدیداروں کے اثاثوں کی نیب سے تحقیقات، ایڈوائزری کونسل سے بیوروکریٹس کو نکال کر ٹیکنو کریٹس کو شامل کرنا، کرکٹ بورڈ اقربا پروری اور جعلی بھرتیوں کا خاتمہ، کرکٹ آرگنائزرز کیلئے آؤٹ سٹینڈنگ کرکٹ سروسز ایوارڈ کا اجرائ، کرکٹ سٹڈیز کو باقاعدہ آپشنل مضمون کے طور پر ڈگری کے مضمون میں شامل کرنا، انڈر 19 ریجن کیلئے میٹرک کی سند اور نادرا ’’ب‘‘ فارم دونوں کو لازمی قرار دیا جانا شامل ہے۔