• news

منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی سکروٹنی و الیکشن زیرنگرانی اولمپئن محمد ریحان بٹ نمائندہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہوئے۔ حافظ عاطف ملک اور ایم اعجاز ہاکی انٹرنیشنل پلیئر بھی اس موقع پر موجود تھے جس میں ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کی 9 کلبوں نے شرکت کی۔ تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ نتائج کے مطابق صدر عمر فاروق، سیکرٹری محمد احسان بلوچ، وائس پریذیڈنٹ محمد جمیل، خالد محمود، میاں ظہیر احمد جبکہ ممبر پنجاب ہاکی فیڈریشن منور حسین آزاد، جوائنٹ سیکرٹری خالد حسین خان، خزانچی محمد الیاس منتخب ہو گئے۔ دریں اثناء محمد طارق ملک اور چودھری آورش ندیم نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن