• news

مقدس لفظوں کے ساتھ ’’کھلواڑ‘‘

مکرمی! مقدس لفظوں کے ساتھ ’’کھلواڑ‘‘ آج سے نہیں عرصہ درازسے جاری ہے یہ خرافات اردو میں لکھنو شہر اور پنجابی میں جھنگ ملتان سے وارد ہوئیں۔ شہید کا لفظ بھی آج کل زیر بحث ہے۔ مگر ایسے مقدس الفاظ کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔ اگر یہ بحث ادبی لغوی معنوی ہوتی تو ٹھیک تھا مگر اس کو سیاست کی غلام گردشوں میں لا کر اصل راہ اور مقصد یعنی ملکی امن و سلامتی اور خوشحالی کے سفر کو بے راہرو نہی ہونا چاہئے خواہ کچھ بھی ہو۔ (میاں محمد رمضان لاہور) 

ای پیپر-دی نیشن