• news

ٹائون شپ میں تجاوزات سے عوام پریشان

مکرمی! ٹائون شپ کی متعدد سماجی تنظیموں اور سینکڑوں شہریوں نے ٹائون شپ میں تجاوزات اور اس جانب متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور نا اہلی پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی سی او‘ کمشنر لاہور سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس وقت المدینہ صرافہ بازار‘ مین مارکیٹ‘ المدینہ روڈ‘ ابو بکر روڈ‘ کشمیر روڈ‘ بلاک نمبر 11 16 اور ہار والا بازار تجاوزات کا گڑھ بن چکے ہیں 40 فٹ سڑک سکڑ کر 20 فٹ رہ گئی ہے۔ آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے حتی کہ پیدل تک چلنا مشکل ہے یہاں سینکڑوں ریڑھیوں اور پھٹہ والوں کا قبضہ ہے جنہیں ایل ڈی اے اقبال ٹائون انتظامیہ اور مقامی تجاوزات مافیا کی مکمل آشیر بادل حاصل ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ مین مارکیٹ ٹائون شپ چوکی میں ایک مستقل اینٹی تجاویزات کیمپ قائم کیا جائے۔ (محمد سرفراز خان اہلیان ٹائون لاہور)

ای پیپر-دی نیشن