• news

پاکستانی مسلمانوں کے نام !

مکرمی! ہم پاکستانی مسلمان جشن میلاد اور بزم نعت خوانی میں اپنا تن من دھن صرف کر رہے ہیں۔ نبیؐ سے اپنی عقیدت کا اظہار قابل تحسین ہے۔ ہمیں یہ باور کر لینا چاہئے کہ اسلام کی اصل روح اس اعلیٰ معاشرہ کی تشکیل ہے۔ جس میں حکم باری تعالیٰ‘ حضور پرنور کی سنت کی روشنی میں عام زندگی میں مستعمل ہو جائے۔ اللہ پاک اور اللہ کے پیارے رسولؐ کی رضا کے حصول کے لئے ہمیں اسلام کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کرنا ہو گا اور غیر ضروری عوامل کی بجائے اپنی پونجی اور وقت کو صدقہ و خیرات اور اشاعت و تبلیغ اسلام میں صرف کرنا ہوگا۔ (اقبال ندیم سیال ایڈووکیٹ لاہور) 

ای پیپر-دی نیشن