سانحہ راولپنڈی اور برداشت کا عالمی دن
مکرمی! 16نومبر کو دنیا بھر میں برداشت کا عالمی دن منایا جا رہا تھا وہاں اس سے ایک روز قبل وفاقی دارلحکومت سے متصل پاکستان کے پر امن اور پر رونق شہر راولپنڈی میں عدم برداشت کا بدترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا،یوم عاشورہ جو کہ صبر وتحمل اور برداشت کا عظیم ترین عکاس ہے فرزندان توحید نے اس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے راولپنڈی کو عدم برداشت کی بھینٹ چڑھا کر خون سے نہلا دیا،اس ہولناک سانحے نے کئی انمول انسانی جانوں کو نگل لیا،کروڑوں کی املاکیں جل کر خاک ہوئیں ۔ عدم برداشت کے اس بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث ہم امن ،سکون اور خوشحالی سے کوسوں دور ہوتے جا رہے ہیں،دہشت گردی ،لوٹ مار،مار دھاڑ اور قتل و غارت ہمارا مقدر بنتا جا رہا ہے ،کہ جب تک عدم برداشت کے جذبات کو کچل کر عفود ودرگذر،صبر وتحمل اور برداشت کی راہ نہیں اپنائی جائے گی ،معاشرہ اسی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا رہے گا۔(قاسم علی گوجر خان)