• news

افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تاپی گیس منصوبہ کیلئے پرامید ہیں: سلمان خورشید

افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تاپی گیس منصوبہ کیلئے پرامید ہیں: سلمان خورشید

 نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات بھارت پر بھی پڑتے ہیں، افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی پالیسی نہیں، جب تک افغان عوام کو ضرورت ہے تعاون جاری رکھیں گے، تاجکستان، افغانستان، پاکستان، بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے (تاپی) کے حوالے سے پرامید ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر تجارت حضرت عمر زاخل وال نے کہا 2014ءمیں نیٹو انخلاءسے افغانستان کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم اپنے ملک میں تعمیرنو سے متعلق بھارت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ افغانستان میں انتخابات بروقت ہونگے۔انہوں نے کہا افغان عوام اپنے ملک کو خوشحال بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ افغان عوام ماضی میں نہیں جائیں گے اور کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ملک کو پچھلے دور میں دھکیلے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں انتخابات بروقت ہوں گے اور انتخابی نتائج تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں گے۔
سلمان خورشید

ای پیپر-دی نیشن