اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکر ٹری جنرل نذیر جنجوعہ، میاں اسلم، وقار ندیم وڑائچ، عزیر لطیف، امیر العظیم، اظہر اقبال، ڈاکٹر عبیداللہ گوہر، فاروق چوہان اور عمران الحق کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین،سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی،نائب صدر سرفراز احمد خاں،سیکرٹری نشرواشاعت حاجی محمد رمضان،محمد رفیق بٹ اور دیگر نینے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر چودھری اسلم سلیمی کے بڑے بھائی چودھری عبدالعزیزکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔