فرقہ واریت سے پاک تعلیم و تربیت وقت کی ضرورت ے: پیر محمد اکرم شاہ الازہری کی برسی پر علماء و سکالرز کا خطاب
لاہور (پ ر) مفسر قرآن ضیا الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سولہویں برسی پر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ داتا نگر میں ایک اجتماع میں علماء اور دانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مدرسوں اور خانقاہوں میں اسلام کے حسن اخلاق، رواداری، محبت، امن اور فرقہ واریت سے پاک تعلیم و تربیت کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار میں پیر خواجہ فخر الدین فخری، پیر سراج الحق فخری (انڈیا) اور پیر سید محمد بلال شاہ سجادہ نشین اجمیر شریف نے بطور خاص شرکت اور اختتامی دعا کی۔ تقریب میں نامور سکالر ڈاکٹر درمش (ترکی)، پروفیسر سید عبدالرحمان بخاری، پروفیسر سید قمر علی زیدی، ڈاکٹر محمد ہمایوں، عباس شمس، ڈاکٹر محمد اکرم ورک، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، صاحبزادہ محمد راغب نعیمی، صاحبزادہ عبدالتواب صدیقی اور پروفیسر محمد اعوان نے شرکت کی۔