• news

قوم ایک نہ ہوئی تو فرقہ وارانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے:راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) واقعہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمشن اور حقائق جاننے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی سے امید کرتے ہیں کہ وہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی صحیح نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے میں کامیاب ہو گی۔ واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں اگر بروقت قانون کو حرکت میں لے آتیں تو اتنا جانی نقصان نہ ہوتا پوری قوم کو چاہئے کہ وہ اس واقعہ سے سبق حاصل کرے اور اتحاد بین المسلمین پر زیادہ سے زیادہ زور دیں کیونکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم تلے ہے اگر پوری قوم ایک نہ ہوئی تو پاکستان میں فرقہ وارانہ کاروائیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن