• news

پنجاب کے کالجوں میں چار ہزار سیٹیں خالی پڑی ہیں، فوری بھرتی کی جائے پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر زاہد شیخ، سید تنویر شاہ حنیف عباسی رضوان الحق آمانہ منٹو یمینہ بھٹی اور پروفیسر حاجرہ آفتاب نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب کے 526 بوائز اور گرلز کالجز میں 4000 سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے  ان کالجز میں بعض مضامین کی تدریس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر PPSCکے ذریعے ان سیٹوں پر نئے لیکچررز بھرتی کرنے کے لئے ریکوزیشن بھیجے۔ مرکزی صدر ڈاکٹر زاہد شیخ نے بتایا کہ خالی سیٹوں پر سات ماہ کے لئے CTI بھرتی کئے گئے تھے جنہیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ 

ای پیپر-دی نیشن