• news

تعلیمی ادارے مقامی حالات کے مطابق تحقیق کا ماحول پیدا کریں: رانا مشہود

لاہور(لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں دوروزہ ملٹی ڈسپلنری ریسرچ کانفرنس شروع ہوگئی۔ پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی زیر نگرانی کالج کی صدسالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں 118ملکی اور 7بین الاقوامی محققین مدعوہیں۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں تھے۔ کانفرنس میںیو۔کے سے ڈاکٹر جاوید صدیقی ، ڈاکٹر میبل خواجہ ، آسٹریلیا سے ڈاکٹر شاہجہاں خان، ڈاکٹراعجازاحمد،پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر زاہد بیگ مرزا، ڈاکٹر نویدملک، عائشہ ابراہیم ودیگر نے اپنے مقالہ جات پیش کئے جبکہ یو۔کے سے ڈاکٹر ایڈورڈ ویسکوئز اور ڈاکٹر کینڈن ارٹوبی اور امریکہ سے پروفیسر ٹام کارٹر اور ڈاکٹر احسن کریم نے ’’سکائپ‘‘ کے ذریعے مقالہ جات پیش کئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا دنیا میں نئی تبدیلی اور نئی اختراع لے کر آتا ہے۔ دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم محض اغیار کی ایجادات پر انحصار کرنے کی بجائے پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق اپنے تعلیمی اداروںمیں علمی تحقیق کا ماحول پیدا کریں۔ انہوں نے کہا حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کررہی ہے جس کے بعد فروری 2014 ء تک نئی ایجوکیشن پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن