خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات فروری کے آخر میں ہونگے: چیف سیکرٹری
پشاور (نوائے و قت نیوز) حیبر پی کے حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے کے مطابق صوبے میں اب تک حلقہ بندیوں کا کام شروع نہیں ہوا۔ حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔ فروری کے آخر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مارچ سے قبل انتخابات کی صورت میں کئی اضلاع محروم رہ سکتے ہیں۔ خیبر پی کے میں مارچ سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ اپریل کا مہینہ بلدیاتی انتخابات کیلئے موزوں ہوگا۔ صوبے کے کئی اضلاع میں مارچ تک برف باری جاری رہتی ہے۔