مشرف غداری کیس: سپریم کورٹ نے گیند دوبارہ حکومتی کورٹ میں پھینک دی: بی بی سی
لندن/ اسلام آباد (اے این این) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی، عدالت نے بال دوبارہ حکومت کے کورٹ میں ڈالدی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے کہا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے اب گیند دوبارہ حکومت کے کورٹ میں ڈالدی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان پانچ ججوں میں سے خود ہی تین ناموں کا انتخاب کرے اور ان میں سے سینئر ترین جج کو کورٹ کا سربراہ مقرر کیا جائے۔