• news

کیا حکومت مشرف کو سزا دلوانے میں سنجیدہ ہے: سیاسی و قانونی حلقوں میں بحث

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی جانب سابق فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے اقدامات کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ کیا واقعی حکومت سابق آمر کو سزا دلانے میں سنجیدہ ہے؟ اور یہ کہ کیا صرف پرویز مشرف کو نشانہ بنانا درست ہے؟ یا ان کے باقی معاونین کا بھی اسی طرح ٹرائل ہو گا؟ قانونی ماہرین اور آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی ایسا فرد جس نے محض طاقت کے استعمال یا کسی دوسرے غیر آئینی طریقے سے آئین پاکستان کی تنسیخ کی ہو یا کوئی اس قسم کی سازش کی ہو وہ فرد آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی شخص جو آرٹیکل چھ کی مذکورہ شق کے افعال  میں مدد دے گا یا معاونت کرے گا وہ بھی سنگین غداری کا مجرم قرار دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن