ایڈہاک ختم، پی سی بی کا تمام ریجنز،اضلاع میں الیکشن کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز پر ایڈہاک ختم کرتے ہوئے تمام ریجن اور اضلاع میں فوری طور پر الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ نمائندگان کی مدت مکمل ہونے کی بنا پر ایڈہاک لگا دی تھی جن ریجن پر ایڈہاک لگائی گئی تھی ان میں لاہور، بہاولپور، فیصل آباد سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں قصور، راولپنڈی اور فیصل آباد پر سے بھی ایڈہاک ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق جن ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے عہدوں کی معیاد مکمل ہو چکی ہے ان کی تقرری کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کو سونپ دیئے ہیں جو تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔