• news

آسٹریلیا آئندہ برس پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئندہ سال پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزکھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کے انعقاد کا مقصد ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہے۔ گذشتہ سال پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوئی تھی لیکن کینگروز ٹیم نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلی تھی۔ اب دونوں ملک گذشتہ سال والی سیریز آئندہ برس کے آخر میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں پی سی بی کے حکام کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بہت جلد معاملات طے پاجائیں گے۔ 2014 میں اس سیریز کے علاوہ پاکستان کی کوئی اور ہوم سیریز شیڈول نہیں ہے۔ آئندہ سال پاکستان ٹیم بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد فارغ ہے۔ امکان ہے کہ امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز اکتوبر میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن