آج بھی پاکستانی ٹیم کی جیت کے امکانات کم ہیں
ساوتھ افریقہ میں ایک مختصر سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم آج پہلا ٹی 20 میچ جوہانسبرگ میں کھیل رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں کیونکہ پاکستانی بیٹنگ مسلسل ناکامی کا شکار ہے اور سونے پر سہاگہ سا¶تھ افریقہ پہنچتے ہی شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ ہو کر واپس پاکستان آ رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو اچانک اُٹھا کر دبئی ٹی 20 کیلئے بھیج دیا گیا۔ دونوں کھلاڑی کافی عرصہ سے کرکٹ سے دُور تھے اچانک بغیر فٹنس، بغیر پریکٹس کے کبھی بھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی اسی لئے تو مدت سے لکھ رہا ہوں کرکٹ ایک بہت پیچیدہ اور ٹیکنیکل کھیل ہے، اس کھیل کی گہرائی تک جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شعیب ملک دبئی کے میچ میں ہی ان فٹ ہو گئے تھے جب بیٹنگ کرتے ان کی انگلی پر گیند لگی تھی۔ انہیں سا¶تھ افریقہ جانا ہی نہیں چاہئے تھا مگر آتی مایا کو کون چھوڑتا ہے اورعبدالرزاق کا وقت ختم ہو چکا ہے ان کو فٹ ہونے کے لئے کم از کم دوسرے کھلاڑیوں کی بہ نسبت چار گنا زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور ضرورت تھی اس عمر میں تو محلے کی ٹیم والے نہیں کھلاتے یہ پاکستان کھیلنے آ گئے تھے۔ سریز سے پہلے پاکستان کی بیٹنگ کمزور تھی اور با¶لنگ مضبوط تھی مگر اب محمد عرفان کے زخمی ہونے سے با¶لنگ بھی کمزور نظر آتی ہے۔ اس لئے پاکستان کی جیت کے آج چانسز کم ہی نظر آتے ہیں اور دوسری بات جو ٹیم دبئی جیسی بیٹنگ وکٹوں پر نہ جیت سکی ان کی اچھی کارکردگی سا¶تھ افریقہ کی تیز اور با¶نسی وکٹوں پر مشکوک ہے۔ پی سی بی کا صدر بننے کے مزے تو بہت ہیں سیریں ہی سیریں، پیسے ہی پیسے مگر یہ سب باتیں ٹیم کی پرفارمنس سے منسلک ہوتی ہیں۔ خالی چڑیا کی جاسوسی سے کام نہیں چل سکتا۔ نجم سیٹھی اچھے منتظمین ہو سکتے ہیں مگر کرکٹ چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔