• news

دورہ جنوبی افریقہ آسان نہیں ‘ کھلاڑی خود غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں : راشد لطیف

کراچی (نیوز ایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی  ٹیم کا  دورہ  جنوبی افریقہ بے حد اہمیت اختیارکرگیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے  سے گفتگو کرتے ہوئے راشد کا کہنا تھا کہ کسی ٹیم کے لئے ہوم سیریز ہارنے کے بعد غیر ملکی دورہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جیت ہار سے قطع نظر نئے اور پرانے کئی کھلاڑیوں کا مستقبل اگلے دس دن میں جنوبی افریقہ میں کارکردگی سے وابستہ ہو چکا ہے۔ کئی کرکٹرز کے کیرئیر کے لیے یہ دورہ کرو یا کوچ کرو کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور جو ذہنی طور پر مضبوط ہوگا وہی آگے ٹیم کا حصہ رہ سکے گا۔  پاکستانی کھلاڑی مسلسل خود غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، مگر مزا اس روز آئے گا، جب وہ ٹیم بن کر دکھائیں گے۔ انہیں جیت کی پٹری پر واپس آنے کے لیے خود غرضی کی روش سے چھٹکارہ پانا ہو گا۔ حفیظ پاکستان کا سب سے لکی کرکٹرز ہے، ہر کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے۔ ا فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی کمی پاور پلے میں شدت سے محسوس ہوگی۔ اس کا ان فٹ ہونا فزیو کی غلطی ہو سکتی ہے، ویسے بھی عرفان کا کیرئیر دوسال سے آگے نظر نہیں آرہا، اس لیے بھی اسے مسلسل میچ کھلانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن