قومی سنوکرٹیم رواں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
لٹویا(این این آئی) قومی اسنوکرٹیم رواں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ، محمد آصف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ 27 نومبر سے آٹھ دسمبرتک لٹویا میں کھیلی جانے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ایمیچرچیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفتاب، عمران شہزاد اور محمد سجاد شامل ہیں۔