ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں: جمشید دستی
جنڈانوالہ (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں‘ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔ مضبوط اپوزیشن کا کردار اداکر رہے ہیں‘ نیٹو سپلائی رکوانے پر عمران خان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیلی نامدار پر نمبردار برادری کی رہائشگاہ پر میڈیا کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔