• news

برطانیہ کا انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو 35 لاکھ پائونڈ دینے پر غور

لندن (نوائے وقت رپورٹ+ ثنا نیوز) برطانیہ نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو امداد دینے پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 35 لاکھ پائونڈز دینے پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان کو دی جانیوالی امداد سے متعلق بل تیار ہے۔ پاکستان کو انسداد دہشت گردی اور بم ناکارہ بنانے میں مدد ملے گی۔ ولیم ہیگ نے منگل کے روز قانون سازوں کے سامنے منصوبہ پیش کیا جس کے تحت ان ممالک میں ٹریننگ اور رہنمائی سے متعلق پروگرامز کو چلایا جائیگا۔ 1.3ملین پائونڈ صومالیہ کو دئیے جائیں گے۔ 5 دسمبر تک کسی قانون ساز کی جانب سے اعتراض نہ اٹھانے کی صورت میں امداد کو منظور کرلیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن