مشرف نے 2بار آئین توڑا، حکومت انجام تک پہنچائے: جاوید ہاشمی
ملتان (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہمشرف نے 2بار آئین توڑا، حکومت انجام تک پہنچائے۔آرٹیکل 6کے بارے میں کوئی ابہام نہیں، حکومت کارروائی کرے امریکہ کا افغانستان سے انخلاء اس کی شکست کے مترادف امریکی بحیثیت قوم اچھے ہیں لیکن وہاں پر آنے والی حکومتیں اور انتظامیہ امریکہ کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں اس وقت امریکی معیشت بدحالی کا شکار ہو چکی ہے اور کھربوں ڈالرز کی مقروض ہو چکی ہے جس کے باعث امریکی پالیسی سازوں کی معاملات پر گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔