• news

ہمارا پیٹریاٹ میزائل سسٹم مزید ایک برس ترکی میں موجود رہیگا: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے  پٹریاٹ میزائلوں کا نظام ایک سال تک مزید ترکی میں برقرار رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ ترکی کو شامی خانہ جنگی سے پیدا شدہ خطرات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ترک وزیر خارجہ کو پینٹاگان میں ایک ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے باضابطہ آگاہ کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ آجکل شامی مسئلے پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے ایک نیٹو اتحادی کے طور پر پینٹاگان میں وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی ہے۔ ترکی نے نیٹو سے درخواست کی تھی کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے پٹریاٹ میزائلوں کی ترکی میں موجودگی کی مدت میں اضافہ کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن