اٹلی: سیلاب سے 18 افراد ہلاک‘ درجنوں لاپتہ‘ فوج طلب
روم(اے پی اے ) اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں۔سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سارڈینیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ طوفان اور بارشووں کے نتیجے میں تقریبا 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 27 ملین ڈالر امداد کااعلان بھی کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔