• news

طوفان و بادو باراں نے سعودی عرب، قطر اور کویت میں تباہی مچادی

ریا ض /دوحہ (آئی این پی) طوفان و بادو باراں نے سعودی عرب، قطر اور کویت میں تباہی مچادی ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے ہزاروں افراد متاثر جبکہ تین افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ طوفان وبادو باراں کا آغاز ہفتے کی رات سعودی عرب کے درالحکومت ریاض سے ہوا۔ جہاں مسلسل بارش کے باعث شہر میں سیلاب آگیا۔ راستے نہر جبکہ گراؤنڈز تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ تیزپانی میں تین افراد بہہ گئے جن کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔سعودی عرب کے بعد قطر اور کویت میں بھی یہی صورتحال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن