مشرف کے خلاف کیس پاکستان کے بہترمفاد میں ہوگا: خان عبدالمجید خان
برسلز (نامہ نگار) بالاورستان فرنٹ کے چیئرمین خان عبدالحمید خان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کے خلاف بغاوت کا کیس پاکستان کے بہتر مفاد میں ہوگا۔ چیئرمین عبدالحمید خان نے کہا کہ 97 میں ان پر اور ان کے ساتھیوں پر بلاوجہ اور بلاجواز بغاوت کا کیس بنایا گیا جو ابھی تک عدالتوں میں چل رہا ہے‘ لیکن عدالتیں سزا نہیں دے رہیں۔