• news

حکومت کسٹمز ڈیوٹی کم کرے: ناصر حمید

لاہور(کامرس رپورٹر) تاجررہنما و ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان آٹوموبائل سپیئر پارٹس امپورٹس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد ناصر حمیدخاں چیئرمین انٹر سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا  کہ جب ایک سمگلر 70روپے کلو دے کر چائنہ سے پاکستان مال لے آتا ہے تو ایک محب وطن تاجر190روپے کلو کسٹمز ڈیوٹی دے کر اس کا مارکیٹ میں کیسے مقابلہ کرسکتا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسٹمز ڈیوٹی کم کرے او ر اچھے تاجروں کو مارکیٹ میں کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں،انہوں نے وزیر خزانہ کی لاہور چیمبر میں  تقریر پر تنقید کرتے ہوئے حقائق سے پردہ ہٹایا کہ انڈرانوائس کا رونا رونے سے مسائل حل نہیں ہونگے،جب تمام اشیاء کلوگرام نظام میں کسٹمز سے کلیر ہوتی ہیں تو پھر انڈر انوائسنگ کیسے ممکن ہے ان مسائل کا حل صرف اسی صورت میں ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی کو70روپے کلو گرام سے نیچے لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن