مرکنٹائل ایکسچینج میں 12 ارب 70 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 35652 لاٹ کے سودے 12 ارب 70 کروڑ 53 لاکھ 50ہزار 61 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاول، پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چاندی، سونا، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 92.92 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 20.338 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1272.2 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 44472 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 52960 روپے، 100کلو چاول اری 6 کی قیمت 3303 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4652روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 50.48 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 76.35 سینٹ اور 100کلو گندم کی قیمت 3651 روپے رہی۔