• news

ساہیوال میں فارم پر چھاپہ، 50 لاکھ کی جعلی زرعی ادویات اور کھادیں برآمد

لاہور (نیوز رپورٹر) جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خاتمہ کے لئے محکمہ زراعت پنجاب کی مہم کے دوران شعبہ پیسٹ وارننگ اور زراعت توسیع کے افسران نے ساہیوال کے علاقہ 55/GD نور شاہ روڈ پر واقع دائود زرعی فارم پر چھاپہ مار کر اور قریباًَ 50 لاکھ روپے مالیت کی 40 ہزار کلوگرام سے زائد بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات، کھادیں، مائیکرو نیوٹرینٹس اوردیگر سامان قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کر دیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق بغیر رجسٹریشن کاربو فیوران، کارٹیپ، ایٹرازین، میٹری بیوزین اور کاپر آکسی کلورائیڈ دیگر سامان اور فائپرونل کے خالی ڈبے،ٹائیگر کیلشیم کمپائونڈ، شیلٹر پلس، گولڈ کراس، خالی بیگ ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔  

ای پیپر-دی نیشن