• news

کسان بورڈ کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کہا کہ آج 20نومبر بروز بدھ خیبر سے کراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک کسانوں کا تاریخی احتجاج ہو گا۔ کسان اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں، پریس کلبوں، ضلعی صوبائی انتظامیہ کے دفاتر، شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گنے کی کرشنگ اور گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود گنے کی امدادی قیمتوں کا اعلان نہ کرکے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ قریب المرگ زراعت دم توڑ گئی تو ملک ایتھوپیا اور صومالیہ بن جائے گا۔ کسان بورڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گنے کی قیمت 230 روپے من اور گندم کی امدادی قیمت 1500روپے من مقرر کی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن