• news

ڈی سی او کا سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کا دَورہ

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے گذشتہ روز سبزی منڈی با دامی باغ کا دَورہ کیا ۔انہوں نے منڈی میں فراہم کی جا نے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہول سیلرز اور مڈل مین سیلرز کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ اپنے پاس رکھیں اور اُسے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا انہوں نے البراک کمپنی کو پارکنگ سٹینڈ دینے کا جائزہ لیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن