• news

فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں ملک کو کمزور کرنے کیلئے ہو رہی ہیں:عقیل عباس

 لاہور ( پ ر)  راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہاکہ  فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں ملک کو کمزور کرنے کیلئے ہو رہی ہیں۔ قوم اتحاد واتفاق سے انہیں ناکام بنائے گی۔ عوام کو تقسیم کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ایسے  لوگ ملک کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ راولپنڈی جیسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائیگی۔ ایسے واقعات سے عوام کو ہی نہیں ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن اور رواداری کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ انسانی اقدار کے فروغ کی ذمہ داری معاشرے کے ہر طبقے کی ہے۔ ایسے واقعات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔  ملک و قوم کے نقصان پر دکانداری چمکانے والے قابل مذمت ہیں۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اسے سنوارنے سجانے اور گرم سرد حالات سے بچانے کا فرض ہم سب کو ملکر ادا کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن