صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو باقی تین ستونوں کو قوت اور طاقت مہیا کرتا ہے، عالمی یوم صحافت پر منور حسین کا پیغام
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے یوم شہدائے صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ صحافت بجا طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے جو باقی تین ستونوں کو بھی قوت اور طاقت مہیا کرتاہے جس سے ریاست کی عمارت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کارِ انبیا ؑ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں بہت سے صحافی اپنی جان سے گزر گئے ، ان کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔