ڈرون حملے‘ تحریک انصاف نے امریکہ کیساتھ محدود مفاہمت کو مسترد کر دیا
ڈرون حملے‘ تحریک انصاف نے امریکہ کیساتھ محدود مفاہمت کو مسترد کر دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحرےک انصاف نے حکومت کی امرےکہ سے ڈرون حملے رکوانے کے حوالے سے محدود مفاہمت کو مسترد کردےا ہے۔ ایک بیان مےں مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری نے مشےر خارجہ سرتاج عزےز کے سےنٹ کی خارجہ کمےٹی کے رو برو بےان کی صحت اور ساکھ سے متعلق سوالات اٹھائے اور مشےر خارجہ کے خےالات کو بے معنی اور غےر مصدقہ قرار دےتے ہوئے مسترد کر دےا ہے۔ شےرےں مزاری نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس نے حکومت کو مختصر عرصہ کےلئے نہےں بلکہ مستقل طور پر امرےکی ڈرون حملے رکوانے کی ذمہ داری سونپی ہے اور محض اےک حملہ بھی پاکستان کی خود مختاری کی نہ صرف خلاف ورزی ہے بلکہ جنگی جرم ہے۔ اگر امرےکہ نے ےہ رضا مندی ظاہر کی ہے تو آےا اسکا مطلب ےہ ہے کہ جب تک حکومت طالبان سے مذاکرات نہےں کرتی ڈرون حملے جاری رہےں گے؟ امرےکی خےالات کی وکالت کی بجائے ڈرون حملوں پر پشاور ہائیکورٹ کے فےصلے اور کل جماعتی کانفرنس کے اعلامےے کی روشنی مےں واضح اور دوٹوک م¶قف اختےار کرے۔
تحریک انصاف