• news

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ایران کی نسبت عالمی امن کیلئے زیادہ خطرہ ہیں : سابق امریکی عہدیدار

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ایران کی نسبت عالمی امن کیلئے زیادہ خطرہ ہیں : سابق امریکی عہدیدار

 واشنگٹن (آئی این پی) امریکی میڈیا میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ جاری ہے، امریکی ٹی وی ”فاکس نیوز“ نے وائٹ ہاﺅس کے سابق عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ایران کی نسبت عالمی امن کے لئے زیادہ خطرہ ہیں۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس اور پینٹاگون کے سابق عہدیدار ڈگلس میکنن نے کہا کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام سے درپیش خطرے کا ڈھنڈورا پیٹ کر اپنی اور اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جبکہ ہم پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے خطرے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ شاےد ہی کوئی بااختیار شخصیت ہی اس حوالے سے سوال کا بہتر جواب دے سکے۔ انہوں نے مسلم کینیڈین کانگریس کے بانی طارق فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہادی خود کش حملہ آوروں اور نائن الیون پر حملہ کرنے والے بمباروں کی تربیت کا بڑا مرکز بن کر سامنے آیا۔
پاکستانی ایٹمی ہتھیار

ای پیپر-دی نیشن