جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے حق خودارادیت پر پاکستانی قرارداد کی منظوری دیدی
جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے حق خودارادیت پر پاکستانی قرارداد کی منظوری دیدی
نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کے حوالے سے قرار داد کی منظوری دیدی۔ قرارداد میں غیر ملکی فوجی مداخلت، قبضہ اور دباﺅ کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سفارت کاروں نے کہا یہ اقدام عالمی برادری کی توجہ کشمیری اور فلسطینیوں کی جانب دلائے گا جو اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اسے آئندہ ماہ منظوری کے لئے جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستانی مندوب دیار خان نے قرار داد کے مسودے پر روشنی ڈالی۔