• news

بلدیاتی انتخابات :الیکشن کمشن کا سندھ، پنجاب میں تقرریوں، تبادلوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات :الیکشن کمشن کا سندھ، پنجاب میں تقرریوں، تبادلوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تقرریوں اور تبادلوں پر 29 نومبر سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انتخابی ضابطہ اخلاق بھی اسی روز جاری کیاجائےگا۔ دونوں صوبے کمیشن کی منظوری سے ناگزیر تقرریاں و تبادلے کرسکیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمشن کو بعض سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی تھیں کہ وہ پنجاب اور سندھ میں انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں صوبوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردے تاکہ صوبوں میں برسر اقتدار حکومتیں اپنی مرضی اور پسند کے افسران کی تعیناتی کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرا نداز نہ ہوسکیں تاہم کمشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 نومبر کو انتخابی شیڈول کے باضابطہ نوٹیفیکشن کے ساتھ ہی یہ پابندی عائد کی جائے گی جبکہ اسی روز ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائے گا۔
 الیکشن کمشن/پابندی کا فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن