ملا برادر سے مذاکرات کیلئے افغان امن کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا
ملا برادر سے مذاکرات کیلئے افغان امن کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (رائٹر) برطانیہ میں گزشتہ ماہ ہونیوالی سربراہ کانفرنس میں ہونیوالی پیشرفت کی روشنی میں افغان طالبان سے امن مذاکرات کیلئے سینئر افغان اہلکاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ طالبان رہنما اور ملا عمر کے نمبر 2 عبدالغنی برادر سے ملاقات کرینگے اور یہ ملاقات کب ہوگی۔ ذرائع نے رائٹر کو بتایا کہ افغان امن کونسل کے وفد کے ساتھ افغان وزارت خارجہ و داخلہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات برطانیہ میں ہونیوالی سربراہ کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں ہو رہے ہیں۔
افغان وفد