پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلیں گے‘ وزارت خزانہ سے 25 ارب مانگ لئے گئے
پاور پلانٹس فرنس آئل پر چلیں گے‘ وزارت خزانہ سے 25 ارب مانگ لئے گئے
اسلام آباد (راجہ عابد پروےز) دسمبر اور جنوری مےں بجلی کی پےداوار مےں 4ہزار مےگاواٹ تک شارٹ فال کا خدشہ پےدا ہوگےا ہے، سالانہ بھل صفائی کے باعث پن بجلی کی پےداوار مےں 2ہزارمےگاواٹ جبکہ پاور پلانٹس کو گےس سپلائی بند ہونے سے مزےد 2ہزار مےگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائے گی۔سردی کے موسم مےں گھرےلو صارفےن کو ترجہی بنےادوں پرگےس فراہم کرنے کے لئے وزارت پٹرولےم نے پہلے ہی دسمبر، جنوری اور فروری مےں سی اےن جی اور پاور پلانٹس کو گےس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے پاورپلانٹس کو فرنس آئل پر چلانے کا فےصلہ کےا ہے،تاکہ ملک مےں لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ 6 سے 8گھنٹے تک محدود رکھا جاسکے ،اس مقصد کے لئے وزارت پانی وبجلی نے فرنس آئل کی خرےداری کے لئے وزارت خزانہ سے 25ارب روپے مانگ لےے ہےں،ےہ رقم حکومت کی طرف سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کی مد مےں مانگی گئی ہے،مذکورہ رقم دوماہ کی سبسڈی کے برابر ہے، متعدد پاور پلانٹس کو پہلے ہی فرنس آئل کی قلت کا سامنا ہے،گدو پاورپلانٹس کو اگر آئندہ چار روز مےں فرنس آئل فراہم نہ کےا گےا تو پلانٹ بند ہونے کا خدشہ ہے جس سے موجودہ بجلی کی سپلائی مےں 440مےگاواٹ شاٹ فال بڑھ جائے گا۔
پاور پلانٹس / فرنس آئل