فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 30 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 30 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اہل خانہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 24 نومبر سے محفل میلاد سے ہوگا ‘ 26 نومبر کو مایوں، 28 نومبر کو تیل مہندی، 30 نومبر کو برات جبکہ یکم دسمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔