کھرڑیانوالہ میں امن و امان خراب کرنے کی سازش
مکرمی! وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کی توجہ کھرڑیانوالہ میں حساس اداروں اور مقامی پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ20 ستمبر کو سپیشل برانچ کی رپورٹ پر کھرڑیانوالہ پولیس نے خطبہ جمعہ کے دوران لاﺅڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر189 ر ب نلے والا طارق محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا جو بغیر تحقےقات سراسر فساد اور علاقائی امن و امان خراب کرنے کیلئے درج کیا گیا حالانکہ سینئر ہیڈ ماسٹر طارق محمود نہ تو کسی مسجد کے خطیب ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی خطبہ جمعہ دیا اور ویسے بھی 20 ستمبر جمعہ کو وہ چک جھمرہ میں ایم ایڈ کی کلاس کو لیکچر دینے کےلئے گئے ہوئے تھے۔ جس پر شہری حلقوں، اساتذہ اور طلبہ میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ اور آئی جی خود تحقیقات کرائیں۔ (بابر فاروق رحیمی و جملہ اہالیان کھرڑیانوالہ ضلع فیصل آباد)