• news

مشرف غداری کیس

مکرمی! حکومت نے آخر کار سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل مشرف پر 3 نومبر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر ہی دیا اسکا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ حکومت کا یہ اچھا فیصلہ ہے۔ وزیر داخلہ نے مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سابق حکومت پر بھی کڑی تنقید کی کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو 5 سال میں آرٹیکل 6 کی یاد تک نہ آئی تو مکرمی وزیر داخلہ چودھری نثار صاحب یہ کیوں بھول گئے کہ وہ سابق دور حکومت میں بھی موجود تھے اور قائد حزب اختلاف تھے۔ چلو مان لیتے ہیں کہ غداری کا مقدمہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی چلانا تھا مگر جناب چودھری نثار صاحب نے اس وقت مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی بات کیوں نہ کی اور احتجاج کیوں نہ کیا۔ احتجاج کرتے ہوئے ممبر شپ سے استعفیٰ کیوں نہ دیا۔ خیر دیر آئے درست آئے کے محاورے پر یقین رکھتے ہیں۔ چودھری نثار صاحب قوم کی دعائیں آپکے اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ بسم اللہ کریں اور مشرف کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔(وحید یوسف جنجوعہ وزیرآباد)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن