• news

اسلام آباد واقعہ کی عدالتی تحقیقات شروعچیف کمشنر آئی جی،ایس ایس پی کے بیانات قلمبند

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) عدالتی کمشن نے اسلام آباد فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ اسلام آباد فائرنگ واقعہ میں چیف کمشنر نے آئی جی اور ایس ایس پی کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے اپنے بیان میں کہا  کہ پولیس نے تمام معاملے کو دانشمندی سے ہینڈل کیا ۔اسلام آباد واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔میڈیا نے لائیو کوریج کرکے پولیس کے لئے مشکلات پیدا کیں۔100 سے زائد کیمرہ مینوں کی موجودگی سے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے بروقت سپینرز فراہم نہیں کئے گئے۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد سعید کی سربراہی میں 3رکنی کمشن واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن